عوامی توقعات کیلئے دن رات جدو جہد کرینگے :وزیر تخفیف غربت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سیدعمران احمدشاہ نے کہا غریب اورنادارلوگوں کی فلاح وبہبوداورغربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اولین ترجیح ہے۔
عوام کے توقعات پر پورا اترنے کیلئے دن رات جدو جہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے حلقہ نیابت ساہیوال -Iکے دورہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا غربت کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے، اجتماعی اقدامات سے ہی ہم غربت میں کمی کر سکتے ہیں۔