جڑواں شہروں میں عید کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں رش
اسلام آباد (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، مارکیٹوں میں رش ہے اور تہوار کا ماحول ہے۔ عیدالفطر کی تقریبات کیلئے نئے کپڑوں، جوتوں اور لوازمات کی خریداری کیلئے شہریوں کا بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں ہجوم ہے۔
ایک مقامی رہائشی نے کہا میں اپنے خاندان کیلئے نئے کپڑے اور جوتے خریدنے کیلئے پرجوش ہوں، عید جشن اور خوشی کا موقع ہے اور عید کی خریداری روایت بھی ہے۔ عید کی خریداری کے دوران بازار بہت پر ہجوم اور رواں دواں ہیں ، خریداری دوستوں اور خاندان والوں سے ملنے کا بھی ایک بہترین وقت ہے۔ کپڑے کی دکان کے مالک نے کہا عید کی خریداری ہمارا مصروف ترین وقت ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مہینوں پہلے تیاری شروع کر دیتے ہیں کہ ہمارے پاس گاہکوں طلب کو پورا کرنے کیلئے کافی سٹاک موجود ہے۔ عید کے دوران فروخت میں 50فیصد اضافہ ہوتا ہے۔