ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، نظر ثانی شدہ سکیموں کی منظوری

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، نظر ثانی شدہ سکیموں کی منظوری

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، سب کمیٹی کی پیش کردہ سکیموں کی ریوائزڈ اپروول دی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ یونین کونسل مکھڈ، چھب اور دخنیر میں واٹر سپلائی سکیم اور تحصیل ریونیو کمپلیکس حضرو کی تعمیر ، ضلع چکوال میں تحصیل چکوال کی مختلف یونین کونسلز میں پی سی سی سٹریٹس اور ڈرینز کی تعمیر ، ضلع چکوال میں پاکستان سیمنٹ فیکٹری سے ڈھوک براج تک 20 کلومیٹر لمبی روڈ کی چوڑائی اور مرمت ، ضلع جہلم میں ککرالہ چوک تا پڈری چوک براستہ ٹٹروٹ روڈ ، موضع بھیر فقیراں 9کلومیٹر لمبی روڈ کی تعمیر ، ضلع راولپنڈی میں چنگی نمبر 8تا کھنہ پل چوک 1.74 کلومیٹر لمبی روڈ مرمت و بہتری کی منظوری دی گئی۔ پنڈدادنخان ضلع جہلم میں بارشی پانی کیلئے ڈرینز کی تعمیر کیلئے ڈپٹی کمشنر کو وزٹ کر کے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز پر قانون کے مطابق عمل کیاجا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں