اوپن یونیورسٹی:ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی داخلہ، لسٹیں جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2025کے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل کرکے میرٹ لسٹیں جاری کر دیں۔۔۔
کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ 21 مارچ تک فیس جمع کرائیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر میرٹ لسٹیں دستیاب ہیں، ایم ایس/ایم فل پروگرامز کیلئے مجموعی طور پر 276 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ، پی ایچ ڈی پروگرامزکیلئے 61 طلبہ کامیاب ہوئے۔