میٹرک امتحان:نقل کرنے والے 3امیدواروں کے خلاف کیسز ارسال

میٹرک امتحان:نقل کرنے والے 3امیدواروں کے خلاف کیسز ارسال

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور کنٹرولر امتحانات نے میٹرک امتحان فرسٹ اینول 2025کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

 انہوں نے بتایا سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں نگران مرکز سحرش ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جسے ڈیوٹی سے برطرف کیا گیا۔ امیدوار انجلینا عظیم (راولپنڈی)، امیدوار سلیمان حسین شاہ، محمد شاہزیب (چکوال) نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن کے خلاف کیسز بورڈ کو ارسال کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں