ایس اے پی کا انٹرنیشنل ٹیکسٹائل کے جدید آپریشنز کیلئے تعاون

ایس اے پی کا انٹرنیشنل ٹیکسٹائل کے جدید آپریشنز کیلئے تعاون

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)انٹرپرائز ریسورس پلاننگ کے عالمی ادارہ ایس اے پی نے پاکستانی انٹرنیشنل ٹیکسٹائل لمیٹڈ کے آپریشنز جدید بنانے کیلئے تعاون فراہم کیا جو تولیا بنانے اور برآمدکنندہ سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر ایس اے پی ثاقب احمد نے کہا یہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف اہم قدم ہے۔ ہمارے کلاؤڈ بیسڈ سلوشنز سے آئی ٹی ایل اپنے آپریشنز میں مزید تیزی، بہتر توسیع پذیری اور کارکردگی حاصل کرے گی۔ سی او او انٹرنیشنل ٹیکسٹائل اصغر علی خان نے کہا ہمیں ایسے سلوشن کی ضرورت تھی جو بغیر رکاوٹ انضمام فراہم کرے، رپورٹنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے اور صارف کے تجربے میں بہتری لائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں