گرانفروشی:کریک ڈاؤن جاری، 109 گرفتار، 4 دکانیں سیل

گرانفروشی:کریک ڈاؤن جاری، 109 گرفتار، 4 دکانیں سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان کے مطابق سترہ رمضان کو 588 کارروائیوں کے دوران 109گرفتاریاں ہوئیں، 4دکانیں سیل اور 61500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ گزشتہ روز کی گئی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 109گراں فروش گرفتار کیے گئے اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 4دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں