راولپنڈی اسلام آباد : شیڈز اور ریمپس مسمار، 150 سے زائد املاک سیل، 12 افراد گرفتار

راولپنڈی اسلام آباد : شیڈز اور ریمپس مسمار، 150 سے زائد املاک سیل، 12 افراد گرفتار

اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر)راولپنڈی اور اسلام آباد میں انسداد تجاوزات آپریشنز کیے گئے، شیڈز اور ریمپس مسمار کر کے 150 سے زائد املاک سیل اور 12 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

آر ڈی اے کی کار چوک تا گلریز ہاؤسنگ گیٹ 3تک کارروائی میں تجاوزات کا صفایا، ڈھانچے، دکانیں اور عمارتیں سیل کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر صدر اسلام آباد ماہین حسن کی زیرقیادت جی 13میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جس دوران ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی سیل کی گئی، گولڑہ روڈ پر آپریشن کے دوران 12افراد گرفتار کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں