سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تجاویز، رپورٹ طلب

سرکاری ہسپتالوں کی بہتری  کیلئے تجاویز، رپورٹ طلب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے افسروں کو سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کیلئے دورہ کرنے کی ہدایت کی اور تجاویز طلب کرلیں۔

 انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ خود سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کریں، اسسٹنٹ کمشنرز اور اے ڈی سیز کو بھی روزانہ کی بنیاد پر دورہ کر کے طبی سہولیات کے جائزہ کا ٹاسک دیں، ڈپٹی کمشنرز دورہ کر کے ایک دن کے اندر تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں جس میں تحفظات اور جن چیزوں کی کمی کی تفصیلات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں