یومِ علیؓ جلوس، سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں:ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

یومِ علیؓ جلوس، سخت سکیورٹی انتظامات  کیے جائیں:ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور اے ڈی سی جی حسان طارق کی زیر صدارت 21مارچ کو یومِ علیؓ کے جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ یقینی بنائیں۔ جلوس کے علاقوں اور روٹس کی مکمل نگرانی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں