وزیر صحت کا دورہ پمز ، اپگریڈیشن پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز ہسپتال نے انہیں بریفنگ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ، دستیاب وسائل اور درپیش چیلنجز، جاری پراجیکٹس اور اپ گریڈیشن سے متعلق آگاہی دی اور بتایا کہ پمز ہسپتال میں چھ سے سات ہزار لوگ روزانہ علاج کیلئے آتے ہیں۔
۔ 200 بیڈ کی نیو ایمرجنسی زیر تعمیر ہے جو جون تک فعال ہو جائے گی ، وزیر صحت مصطفی کمال نے لیب ٹیسٹوں کے بارے بھی استفسار کیا اور کہا کہ پمز ہسپتال کو درپیش چیلنجز، سفارشات، تجاویز اور مستقبل کے منصوبوں کی رپورٹ فوری جمع کرائی جائے۔