اسلام آباد:بہار، مون سون میں10لاکھ پودے لگانے کا ہدف
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ شہر کی ماحولیاتی پائیداری کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مل کر اقدامات کیے جائیں۔
سی ڈی اے نے پیپر ملبری کے درخت ہٹاکر ان کی جگہ ماحول دوست درخت لگائے، اس سے گزشتہ سال کی نسبت پولن کی مقدار میں نمایاں کمی ہوئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا لوکاٹ، امرود، انجیر، خوبانی، پیپل، دیسی توت، کچنار، میپل لیف، زیتون، سکھ چین و دیگر ماحول دوست پودے لگائے جائیں۔ گزشتہ سال 6لاکھ درخت لگانے کی کامیابی کے بعد رواں سال بہار اور مون سون میں 10لاکھ درختوں کا ہدف ہے، 5لاکھ بیجوں کے سیڈ بالز بھی بوئے جائیں گے۔ سی شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرنے کیلئے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے میڈین سٹرپس، ہائی ویز کی گرین بیلٹس، داخلی پوائنٹس، اہم شاہراہوں پر لینڈسکیپنگ کی ہدایت بھی کی۔