پاکستان میں تعلیم کے خواہشمند بنگلہ دیشی طلبا کیلئے تعاون کی یقین دہانی

پاکستان میں تعلیم کے خواہشمند بنگلہ  دیشی طلبا کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی اور پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بنگلہ دیشی طلبا کیلئے سہولت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

 ہائی کمشنر نے کہا یہ وقت ہے کہ طلبا کو بہتر سہولت کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دو طرفہ تعاون مضبوط کیا جائے ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہمی کیلئے تعاون کا یقین دلایا اور کہا ایچ ای سی دونوں طرف کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی و تحقیقی روابط بڑھانے کیلئے تعاون کے اقدامات کی حمایت کیلئے پرعزم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں