وزیر تجارت، معاون خصوصی اور پی بی سی وفد کا مسائل پر غور

وزیر تجارت، معاون خصوصی اور پی بی سی وفد کا مسائل پر غور

اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے وزارتِ صنعت و پیداوار میں اہم ملاقات ہوئی، اجلاس کی صدارت خصوصی معاون اور وزیر تجارت نے کی، برآمدات، درآمدات اور ٹیرف سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ہارون اختر خان نے کہا پیداواری لاگت اور ٹیرف چیلنجز بزنس کمیونٹی کیلئے اہم مسئلہ ہیں، معاشی ترقی کیلئے پالیسی کا تسلسل ضروری ہے ، حکومت صنعتوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے وفد سے کہا، اگر آپ ترقی کر رہے ہیں تو ہم ترقی کر رہے ہیں۔ جام کمال خان نے کہا حکومت کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں