کہوٹہ :گاڑی کھائی میں گر گئی ایک شخص جاں بحق، متعدد شدید زخمی

کہوٹہ :گاڑی کھائی میں گر گئی ایک شخص جاں بحق، متعدد شدید زخمی

کہوٹہ (اے پی پی)کہوٹہ کے علاقے یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کنیل میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نذیر حسین سکنہ باغ آزاد کشمیر کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں راجہ نور عالم، مظہر الحق، طارق محمود اور گوہر خان شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں