ورلڈ فارسٹ ڈے :تعلیمی اداروں میں 1لاکھ 80ہزار پودے لگائے جائینگے

ورلڈ فارسٹ ڈے :تعلیمی اداروں میں  1لاکھ 80ہزار پودے لگائے جائینگے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) ضلع راولپنڈی محکمہ تعلیم کے تحت 21 مارچ کو ’ورلڈ فارسٹ ڈے‘ پر ضلع کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ اسی ہزار پھل دار اور مقامی پودے لگائے جائیں گے۔

 ہر پرائمری سکول میں بیس ،ایلیمنٹری سکول میں پچاس اور ہائی و ہائیر سیکنڈری سکول میں ایک سو پودے لگائے جائیں گے ۔ نجی تعلیمی ادارے اسی ہزار پودے لگائیں گے ۔ جامعہ بوائز ہائی سکول ڈھوک کشمیریاں میں 500پھل دار لگائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں