پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں، 54گرفتار

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک روز میں شہر بھر سے 54 پیشہ ور گداگر گرفتار کر لئے ۔
اس طرح رواں سال کارروائیوں میں 433 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں ۔ پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں۔