گرانفروشی میں ملوث 77افرادگرفتار، 18دکانیں سیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر گرانفروشوں کے خلاف 410کارروائیوں کے دوران77افراد گرفتار کر لئے ، 18دکانیں سیل، 2لاکھ 58ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے گزشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 410 کارروائیاں کی ہیں، ماہ صیام میں گراں فروشی پر 18 دکانیں سیل کر دی گئیں، سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 77افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مختلف کارروائیوں کے دوران گراں فروشوں پر 2لاکھ 58ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن پر شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔