مری:اوورچارجنگ پر 88گاڑیوں اوور لوڈنگ پر 33سکول وینز کے چالان

مری:اوورچارجنگ پر 88گاڑیوں  اوور لوڈنگ پر 33سکول وینز کے چالان

مری (نمائندہ دنیا) سی ٹی او مری مغیث ہاشمی نے سکول وین سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا اور ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ سکول وینز اور پبلک سروس گاڑیوں میں کسی صورت اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ نہیں ہونی چاہیے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

گزشتہ روز خلاف ورزیوں پر کارروائی کیلئے تشکیل دیئے گئے سکواڈز نے کارروائی کرتے ہوئے اوورچارجنگ پر 88گاڑیوں اور اوور لوڈنگ پر 33 سکول وینز کے چالان کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں