آر ڈی اے، پی ایچ اے شجرکاری مہم کا افتتاح، آگاہی واک

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے اور پی ایچ اے کی شجرکاری مہم کا افتتاح اور آگاہی واک کی گئی۔
ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے ایٹین ہاؤسنگ سکیم، ٹاپ سٹی اور گندھارا ہاؤسنگ سکیم میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہماری شجرکاری مہم راولپنڈی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے بھی عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن نے لیاقت باغ میں پودا لگا کر افتتاح کیا۔ بعد ازاں شجرکاری آگاہی واک بھی کی گئی۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا عالمی یوم جنگلات پر شہر میں 9 ہزار اور رواں سال 81 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ رمضان بازاروں میں سٹالز لگا رہے جہاں پودے مفت فراہم کئے جائیں گے۔