مسابقتی ٹربیونل دوبارہ فعال، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی اپیل خارج

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل دوبارہ فعال، چیئرمین اور اراکین کی تعیناتی کے بعد اپیلٹ ٹربیونل نے ۔۔۔
ایک بار پھر سے درخواستوں کی سماعت شروع کردی ۔ آٹھ ماہ کے وقفے کے بعد پہلی بار سماعت کرتے ہوئے ٹربیونل نے ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کراچی کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی ۔دوران سماعت مسابقتی کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اپیل کنندہ کی درخواست ناقابل سماعت ہے کیونکہ کمیشن نے اپیل کنندہ ‘ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن’ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کراچی سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت قائم کی گئی ایک سوسائٹی ہے ۔