مری:ناقص اشیا پر 4فوڈ پوائنٹس کو2لاکھ روپے جرمانہ

مری ( نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈز اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن نارتھ نے مری کا دورہ کرتے ہوئے مال روڈ اور ۔۔
جھیکا گلی میں موجود 6 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا اور 4 فوڈ پوائنٹس کوناقص اشیاء رکھنے پر 2 لاکھ روپے جرما نہ عائد کیا۔ 190 کلو ایکسپائرڈ کیچپ کو موقع پر ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے دوران فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔