1غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم ،2لینڈ سب ڈویژنز کے دفاتر، ڈھانچے مسمار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے نے ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اور دو لینڈ سب ڈویژوں کے اشتہاری بورڈز، باؤنڈری والز، سائٹ کے دفاتر، مین ہولز، کھمبے اور ڈی پی سی سطح کے ڈھانچے مسمار کر د یئے ۔۔۔
آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے موضع کٹاریاں اور مسریوٹ میں آپریشن کیا ۔ترجمان آر ڈی اے کے مطابق کریک ڈاؤن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ نے کی ۔ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ زمینوں پر زبردستی قبضے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا شہری صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کریں ۔