راولپنڈی : گداگری کا نیٹ ورک چلانے والے 2 ٹھیکیدار گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار)تھانہ کینٹ پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف بڑا آپریشن، منظم انداز میں گداگری کا نیٹ ورک چلانے والے دو ٹھیکیدار گرفتار۔۔۔
، مختلف ہوٹل، سرائے اور پلازوں میں مقیم 47 پیشہ ور گداگر بھی گرفتار، گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 14خواتین، 31مرد اور 2ٹرانس جینڈر شامل ہیں، نیٹ ورک کم عمر بچوں کو بھی گداگری کے لئے استعمال کرنے میں ملوث ہے ،ڈی ایس پی مرزا جاوید کے مطابقگرفتار ٹھیکیدار لاہور، فیروز والا، بورے والا اور ڈی جی خان سے افراد کو لا کر گداگری کرواتے تھے ۔ گداگروں نے خواتین کے پرس، گاڑیوں سے موبائل اور قیمتی سامان چرانے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔