عوام ارتھ آور کو اپنی طرز زندگی کا مستقل حصہ بنائیں،سپیکر

اسلام آباد(نامہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارتھ آور 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی اس عالمی مہم میں شامل ہو کر ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کر رہی ہے ۔۔۔
ارتھ آور محض ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ سرحدوں، سیاست اور عقائد سے بالاتر ہو کر زمین کے تحفظ کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے ، سپیکر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ارتھ آور 2025 کو نہ صرف ایک علامتی اقدام کے طور پر اپنائیں بلکہ اسے اپنی طرزِ زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔