فحاشی کیلئے فنڈنگ کرنیوالی این جی اوز کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

فحاشی کیلئے فنڈنگ کرنیوالی این جی اوز کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت جلالیہ پاکستان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جماعت جلالیہ پاکستان الحاج ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کی زیرصدارت ’’بقائے پاکستان کنونشن‘‘ منعقد ہوا جس کی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 


جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز پاکستان میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہمیں بحیثیت مسلمان مغربی ثقافت کی یلغار کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فحاشی پھیلانے کیلئے خواتین کو فنڈ مہیا کرنے والی این جی اوز کی تحقیقات کی جائیں کہ پاکستان میں مغربی ثقافت کو عام کرنے اور فحاشی وبے حیائی پھیلانے کیلئے فنڈز کہاں سے آتے ہیں۔ قومی سیاست دانوں کو رسہ کشی کے بجائے متفقہ حکمت عملی بنانی چاہیے، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے میثاق معیشت پلان تشکیل دینے اورنافذ العمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ملکی امن وسلامتی کیلئے فتنہ خوارج کے خلاف ہمیں بحیثیت قوم متحد ہوکرکردار ادا کرنا چاہیے، ہم فتنہ خوارج کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ مسلم حکمرانوں کو متحد ہوکر غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں