ڈی آئی جی اسلام آباد کا اردل روم، انکوائریاں مکمل کرنیکی ہدایت

ڈی آئی جی اسلام آباد کا اردل روم، انکوائریاں مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اسلام آباد پولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں آپریشنز ڈویژن کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی اسلام آباد کے سامنے رکھے، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، انہوںنے کہا پولیس ملازمین شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں، اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں