غزہ کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شیعہ علما کونسل

غزہ کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کی  شدید مذمت کرتے ہیں، شیعہ علما کونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں غزہ کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 حالیہ وحشیانہ بمباری میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 600افراد شہید ہو گئے ہیں، امریکا اور ناجائز اسرائیلی ریاست کھلم کھلا عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں