پاکستان فلاح پارٹی کا ملک بھر میں تحریک استحکام پاکستان چلانے کا اعلان
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی نے ملک بھر میں تحریک استحکام پاکستان چلانے کا اعلان کر دیا، ملک وقوم میں یگانگت پیدا کرنے کیلئے سیمینارز، کانفرنسز، ریلیوں، مذاکروں، کا اہتمام کیا جائے گا۔
انتشار و افراتفری پیدا کرنے کے عزائم رکھنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وطن عزیز کسی افراتفری و انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے ہر ادارہ و فرد انفرادی و اجتماعی ذمہ داری و کردار ادا کرنے کا عزم کرے۔