شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام پاراچنار کے مستحقین میں امدادی رقوم تقسیم
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور زہرا اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے زیراہتمام پاراچنار کے مستحقین میں امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔
پاراچنار مرکز کے خطیب علامہ فدا حسین مظاہری، ایم پی اے علی ہادی عرفانی اور شیعہ علما کونسل کے مقامی ذمہ داروں نے پہلے مرحلے پر شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔