ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال نے لطیف قریشی کو تعریفی سند دی
عباس پور (نمائندہ دنیا)ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال نے ایس پی آفس میں محمد لطیف قریشی زرگر کو حسن کارکردگی پر تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق، ایس ایس پی پلندری محمد ندیم ، راجہ افضل کیانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔
محمد لطیف قریشی زرگر نے بقا محمد خان کی جیولری کی د کان واقع عباس پور شہر سے 16 کلو چاندی اور ایک کلو سونا چوری کرنے والے چوروں کو ڈھلی باغ سے گرفتار کر وایا تھا ۔