یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ، ڈاکٹر سیداسدعلی
ٹیکسلا(نمائندہ دنیا ) آل پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا واہ کے صدر ڈاکٹر سیداسدعلی نے کہا ہے۔
کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ،یوم پاکستان ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا۔