جنرل بس سٹینڈ پیرودہائی میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امسال بھی جنرل بس سٹینڈ پیرودہائی میں فوجی برادران کے زیراہتمام گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں مسافروں، مزدوروں، تاجروں، ٹرانسپوٹرز اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ محمد یوسف، یار محمد، نوازش علی، مختار احمد، محمد یونس، عادل شیر، ساجد علی، محمد جاوید اور عبدالستار گل نے میز بانی کے فرائض انجام دئیے۔