اے سی کینٹ کو دھمکی دینے پر پٹواری کیخلاف مقدمہ درج

اے سی کینٹ کو دھمکی دینے پر  پٹواری کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) پٹواری کی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ سول لائن پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈر محمد جمال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

 بتایا گیا پٹواری طاہر وڑائچ نے اے سی کینٹ آفس میں زبردستی داخل ہوکر نامناسب زبان استعمال کی، اے سی کینٹ کے ساتھ بدتمیزی کی، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، طاہر وڑائچ پٹواری ایسوسی ایشن کا صدر ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں