ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی راولپنڈی میں شجرکاری مہم کا آغاز

ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی راولپنڈی میں شجرکاری مہم کا آغاز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امان اللہ خان نے ڈائر یکٹوریٹ آف ایجوکیشن مری روڈ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام عملہ سے کہا کہ ہر افسر اور ملازم کم از کم ایک پودا ضرور لگائے۔

 انکے ہمراہ ضلعی تعلیمی آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر گل احمد، ڈی ای او مردانہ ڈاکٹر اظہر محمود، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ٹیکسلا محمد آصف، ایپکا کے رہنما چودھری مبشر ڈویژنل صدر، راجہ آفتاب، شبیر خٹک، پرنٹ میڈیا کوآرڈ ینیٹر امیر محمد، عامر بٹ، امیر حیدر و دیگر موجود تھے۔ سی ای او نے کہا کہ ہم اس دفتر کے چار پارٹس میں سے ایک حصہ کو شجرکاری کیلئے مختص کرتے ہیں تاکہ یہاں پھلدار پودے لگائے جائیں جن میں لیموں، انار اور امرود وغیرہ کے پودے شامل ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں