اوپن یونیورسٹی، روسی زبان سیکھنے کیلئے تین ماہ کا کورس متعارف

اوپن یونیورسٹی، روسی زبان سیکھنے  کیلئے تین ماہ کا کورس متعارف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان سیکھنے کیلئے تین ماہ کا فیس ٹو فیس کورس متعارف کرا دیا ہے۔

کورس ایک ماہر اور تجربہ کار روسی انسٹرکٹر کی زیرِنگرانی پڑھایا جائے گا۔ کلاسز ہفتے میں تین دن منعقد ہوں گی، ہر سیشن تین گھنٹے پر مشتمل ہو گا، صبح 10تا 1بجے اور سہ پہر 2بجے تا 5بجے کے دو گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ داخلے کی آخری تاریخ 10اپریل مقرر کی گئی ہے جبکہ کلاسز 14اپریل سے شروع ہوں گی۔ آن لائن رجسٹریشن اور مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر زاہد مجید سے ان کے فون نمبر 6840501-0321یا آفیشل ای میل zahid_majeed@aiou.edu.pkپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں