آئی ٹی پی:عوامی سہولت کیلئے ’’ٹریفک رضا کار پروگرام‘‘ شروع

آئی ٹی پی:عوامی سہولت کیلئے ’’ٹریفک رضا کار پروگرام‘‘ شروع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ٹریفک دباؤ کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے، مارکیٹوں میں رش کو کم کرنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ’’ٹریفک رضاکار پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ اقدام سپر مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ، آبپارہ مارکیٹ، کراچی کمپنی، جی 9مرکز اور دیگر مصروف تجارتی مراکز میں ٹریفک کی مربوط روانی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سڑکوں پر بلاتعطل ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو فروغ دینا ہے۔ سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں