پوٹھوہار ریجن کیلئے ایگری کلچر ٹرانسفارمیشنل ماڈل تیار کیا جا رہا ،کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن کے لئے ایگری کلچر ٹرانسفارمیشنل ماڈل (2025-2028) تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد درآمدات کو کم کر کے برآمدآت کو بڑھانا ہے ۔
انہوں نے ڈائریکٹر ایگری کلچر کو ہدایت کی کہ اس ماڈل کے لئے بھرپور ریسرچ کے بعد ایسا ماڈل لایا جائے جو کہ نتیجہ خیز ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں زمین کی خصوصیات کے حساب سے زوننگ کی جائے اور تحصیل آفیسرز آئندہ تین دن کے اندر اپنا پلان لائیں جس میں ان کی تحصیل میں موجود زرعی زمین، کاشتکاروں کی تعداد، وہاں پہلے سے کاشت کی جانے والی فصل اور اس میں بہتری کی گنجائش کے حوالے سے تفاصیل موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرآفس راولپنڈی میں منعقدہ ڈویژنل ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی و ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔