بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنا انکی خدمات کا اعتراف ، گورنر پختونخوا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از شہادت ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنا شہید قائد کی عظیم ملکی و قومی خدمات کا اعتراف ہے ، بھٹو کو نشان پاکستان سے نوازنا پارٹی کارکنوں، رہنماؤں، جیالوں اور ملکی عوام کیلئے خوشی کا بڑا دن ہے ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از شہادت ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنا شہید قائد کی عظیم ملکی و قومی خدمات کا اعتراف ہے ، بھٹو کو نشان پاکستان سے نوازنا پارٹی کارکنوں، رہنماؤں، جیالوں اور ملکی عوام کیلئے خوشی کا بڑا دن ہے ۔