چیئر مین سی ڈی اے سے چینی وفد کی ملاقات ، کیبل کارمنصوبہ پر گفتگو

چیئر مین سی ڈی اے سے چینی وفد کی ملاقات ، کیبل کارمنصوبہ پر گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پیر کے روز چینی وفد نے ملاقات کی جس میں سیاحتی اور تفریحی منصوبوں کے فروغ کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ملاقات میں چین کے کنسلٹنٹ اور سی ڈی اے کے ممبر انوائرنمنٹ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،ا س موقع پر اسلام آباد میں دامن کوہ سے سیدپور تک کیبل کار اورچیئر لفٹ کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ کے حوالے سے ابتدائی فیز یبلٹی سٹڈی رپورٹس کو جلد مکمل کیا جائے ۔دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت پیر کے روز سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ عید الفطر کے بعد سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے ساتھ ڈویلپڈ پلاٹس کے مالکان کو مرحلہ وار قبضہ دیا جائے ۔ انہوں نے تمام نئے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں