بی آئی ایس پی غریبوں کے لئے فقیدالمثال ادارہ:وزیر تخفیف غربت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر تخفیف غربت وسماجی تحفظ سیدعمران احمدشاہ نے کہا بلاشبہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام غریبوں ونادارلوگوں کیلئے فقیدالمثال ادارہ ہے۔۔۔
اس کے ذریعے مستحق افرادکی فلاح وبہبودکیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد سے ملاقات میں کیا جنہوں نے انہیں بریفنگ دی۔