عید پر اوور چارجنگ کی اجازت نہیں ہوگی:آئی جی موٹروے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس رفعت مختار راجہ نے کہا عید کے دوران اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے عوامی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روڈ یوزرز کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر ربطہ کرسکتے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس نے کہا سالٹ رینج میں ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹیفکیشن (آر ایف آئی ڈی) سسٹم لانچ کیا جارہا ہے جس کے تحت پبلک سروس گاڑیوں کی سپیڈ کنٹرول اور مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف ہوگا۔ کلر کہار سالٹ رینج میں خود کار سپیڈ مانیٹرنگ سسٹم فعال کیا جائے گا۔