ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4ملزم زیر حرا ست
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
رتہ امرال پولیس نے ملزم علی حیدر سے پستول، ٹیکسلا پولیس نے زبیر سے پستول، فخر الدین سے چھری اور کلرسیداں پولیس نے ارسلان سے چھری برآمد کی ۔