ٹرین حادثہ متاثرین سے یکجہتی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں واک

 ٹرین حادثہ متاثرین سے یکجہتی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں واک

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں جعفر ایکسپریس حادثے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک خصوصی یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال، فیکلٹی ممبران، طالبات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ میری دلی ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم پاکستان کے کسی بھی صوبے میں ہونے وا لی دہشت گرد ی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ شرکا نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 11 مارچ یوم سیاہ, ہم متحد ہیں اور جعفر ایکسپریس کے شہدا کے لیے انصاف جیسے نعرے درج تھے ۔ امن واک کے بعد یونیورسٹی کے آرٹس ڈیپارٹمنٹ نے جعفر ایکسپریس ٹرین واقعہ کے حوالے سے ایک پینٹنگ مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا جس کیلئے طلبہ کی بڑی تعداد نے اپنی نامزدگیاں جمع کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں