فلسطین ، کشمیر میں بدترین نسل کشی کا سلسلہ جاری:شیری رحمان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا فلسطین اور کشمیر میں بدترین نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ، کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ ہمارے ضمیر پر دھبہ ہے۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی،شیری رحمان نے آل پارٹیز حریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو دنیا میں کشمیر کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں ، کشمیر میں اس وقت پندرہ لاکھ بھارتی فوجی مسلط ہیں، مودی سرکار کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کو بسانے کی خواہش رکھتی ہے ،مسلمانوں پر اس وقت یلغار ہے میری پارٹی اس بات پر کلیئر ہے ہم کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں ، ڈائسپورہ کمیونٹی کو جہاں ہماری مدد چاہیے ہو گی ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ، مسلمان اتحاد دنیا میں بکھر چکا ہے لیکن ہمیں اس کو متحد رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہیں،شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی ہر مشکل میں ڈٹ کر انکے ساتھ کھڑے ہیں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل نکلنا چاہیے ۔