کسان کارڈ دوسرا مرحلہ 15مئی سے شروع:صوبائی وزیر زراعت

کسان کارڈ دوسرا مرحلہ 15مئی سے شروع:صوبائی وزیر زراعت

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار ) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب عاشق حسین کرمانی نے کہا کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 15 مئی سے ہوگا جس کے تحت خریف کیلئے بلا سود زرعی قرضے فراہم کئے جائیں گے جس کیلئے 75 ارب روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔

 کاشتکار30 فیصد نقد اور25 فیصد رقم سے ڈیزل خرید سکیں گے ۔ انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زرعی شعبہ کیلئے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا دوسرے مرحلے کے دوران کسان کارڈ کے تحت 8ایکڑ سے 10 ایکڑ ملکیتی اراضی والے کاشتکاروں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کی تجویز ہے، قرض کی بروقت واپسی سے کاشت کاروں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ مالی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ 9250 گرین ٹریکٹرز ڈلیور کئے جا چکے ، دوسرے مرحلہ میں 10 سے 20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو سبسڈی پر دینے ، انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 2 ہزار مزید زرعی گریجویٹس بھرتی کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں