مری:قتل کیسز کا ایک ملزم عدالت میں سرنڈر، دوسرا گرفتار
مری(نمائندہ دنیا) قتل کے ایک ملزم نے عدالت میں سرنڈر کر دیا، جبکہ دوسرے نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، مبینہ طور پر گھوڑا گلی قتل کے مرکزی ملزم کاشی نے عدالت میں اپنے آپ کو سرنڈر کیا۔
ادھر لکوٹ میں عبدالغفار کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گھوڑا گلی میں خاور کے قتل میں ملوث ایک ملزم پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہے ۔