منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 23ملزم گرفتار

 منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 23ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب کے سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 23ملزم گرفتار کر کے ساڑھے 7کلو سے زائد چرس، 30بوتلیں اور 80لٹر شراب، 7پستول 30بور اور ایک رائفل برآمد کر لی۔

 اسرار سے 2کلو 200گرام چرس، شکیل سے 1کلو 460گرام چرس، آصف سے 1کلو 300گرام چرس، آزاد سے 1کلو 285گرام چرس، نیئرعباس سے 1کلو 260گرام چرس، ایاز سے 15 لٹر شراب، طیب عثمان سے 10لٹر شراب، عامر پرویز سے 18لٹر شراب، عبیدالرحمن سے 15لٹر شراب، حمزہ ، اورنگزیب، عمر طیب اور عبید سے 5، 5لٹر شراب، جنید اختر سے 10لٹر اور جہانگیر سے 30بوتلیں شراب، قیصر اسلم، سرمد علی، آفتاب، کامران، مزمل، تہذیب، اقرار سے ایک ایک پستول 30بور، احتشام سے 1رائفل 12بور برآمد کر لی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں