اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات پیکیج مثبت پیشرفت:نوید انور
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات پیکیج کو مثبت پیشرفت قرار دیا اور کہا ان اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بیان میں انہوں نے کہا گرین چینل بحالی، میڈیکل اور پیشہ ورانہ تعلیم میں کوٹہ و دیگر اقدامات خوش آئند ہیں۔