چیئرمین چائنا موبائل کا نسٹ میں نیشنل سینٹر آف اے آئی کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چائنا موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین یانگ جی اور اعلیٰ سطح کے وفد نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔
وفد نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں اے آئی، سائبر سکیورٹی اور ایڈ ٹیک میں جدید ترین حل تیار کرنے والی آر اینڈ ڈی فرمز اور سٹارٹ اپس کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے پہلے بین الضابطہ تحقیقی مرکز، سائنز (SINES)اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے مرکز، نیشنل سینٹر آف اے آئی کا بھی دورہ کیا۔ انہیں صنعتی تعاون کی کامیاب مثالیں اور لیبارٹریز، منصوبوں، تربیتی پروگراموں جیسی تجاویز پیش کی گئیں۔